حدیث نمبر: 826
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ لَهُمْ دَعْوَةٌ: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَإِمَامٌ عَادِلٌ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللَّهُ فَوْقَ الْغَمَامِ وَيَفْتَحُ لَهَا أَبْوَابَ السَّمَوَاتِ، فَيَقُولُ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ بَعْدَ حِينٍ ".
ترجمہ: محمد سرور گوہر
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے اشخاص ہیں ان کی دعا رد نہیں کی جاتی: روزہ دار حتیٰ کہ افطار کر لے، عادل حکمران اور مظلوم کی دعا، اللہ اسے بادلوں کے اوپر اٹھتا لیتا ہے، آسمانوں کے دروازے اس کے لیے کھول دیے جاتے ہیں، تو رب تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے میری عزت کی قسم! میں تمہاری ضرور مدد کروں گا خواہ کچھ مدت بعد ہی سہی۔“
حدیث نمبر: 827
أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ الْجُهَنِیُّ، عَنْ أَبِی مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِی مُدِلَّةِ، عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْاِمَامُ الْعَادِلُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ. .
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منصف بادشاہ کی دعا رد نہیں کی جاتی۔“