کتب حدیث ›
مسند اسحاق بن راهويه › ابواب
› باب: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شبِ معراج میں مختلف انبیاء کرام علیہم السلام سے ملاقات کا بیان
حدیث نمبر: 588
اَخَبَرَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، نَا اِسْرَائِیْلُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیْرَةَ الثَّقَفِیِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: رَأَیْتُ اِبْرَاهِیْمَ وَمُوْسٰی وَعِیْسٰی فَاَمَّا عِیْسٰی: فَعَرِیْضُ الصَّدْرِ وَاَمَّا مُوْسٰی: فَاٰدَمُ سِبْطٌ، کَانَ مِنْ رِجَالِ الزَّطِّ، فَقِیْلَ لَهٗ: فَاِبْرَاهِیْمُ؟ قَالَ: شِبْهُ صَاحِبِکُمْ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کو دیکھا: عیسیٰ علیہ السلام چوڑے، کشادہ سینے والے تھے، جبکہ موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگت والے دراز قد تھے، اور وہ زط قبیلے کے افراد میں سے تھے۔“ آپ سے عرض کیا گیا: تو ابراہیم علیہ السلام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے ساتھی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم) کے مشابہ ہیں۔“
حدیث نمبر: 589
اَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا سُفْیَانُ، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلَهٗ، وَقَالَ: اَمَّا عِیْسٰی: (فَجَعْدٌ) اَحْمَرُ، عَرِیْضُ الصَّدْرِ، وَقَالَ: فَاَشْبَهُ صَاحِبُکُمْ، یَعْنِیْ نَفْسَهٗ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سفیان ثوری نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے: اور فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام سرخ رنگت والے میانہ قد تھے، اور فرمایا: وہ (ابراہیم علیہ السلام) تمہارے ساتھی یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہیں۔