حدیث نمبر: 576
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كُلُّ مُسْلِمٍ عَلَى مُسْلِمٍ مُحَرَّمٌ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيَخْرُجُ مِنَ الْبَيْتِ يَسْمَعُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ، تُقْرَأُ فِيهِ)) ، وَقَالَ: ((التَّأَنِّي مِنَ اللَّهِ وَالْعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر
اسی سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان دوسرے مسلمان پر حرام ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے جس میں وہ سورہ البقرہ کی تلاوت سنتا ہے۔“ اور فرمایا: ”صبر اللہ کی طرف سے ہے اور عجلت شیطان کی طرف سے ہے۔“