کتب حدیث ›
مسند اسحاق بن راهويه › ابواب
› باب: محمد صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو اٹھتے تو ان کی آنکھیں صاف اور چمکدار ہوتی تھیں
حدیث نمبر: 571
اَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا طَلْحَةُ، عَنْ عَطَاءٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ الصِّبْیَانَ کَانُوْا یُصْبِحُوْنَ رَمْصًا وَمُحَمَّدًا یُصْبِحُ صَقِیْلًا دَهِیْنًا.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: عام بچے جب صبح کو اٹھتے تو ان کی آنکھوں کے گوشوں میں سفید میل آئی ہوتی تھی، جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو اٹھتے تو ان کی آنکھیں بالکل صاف چمکدار ہوتی تھیں۔