أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوْ جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ (کسی شخص کو اس کی مدت عمر تک کوئی چیز ہبہ کرنا) اس کے اہل کی میراث ہے۔ یا اس کے اہل کے لیے جائز ہے۔“
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَأَلَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ هِشَامٍ عَنِ الْعُمْرَى، فَقُلْتُ: حَدَّثَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعُمْرَى أَنَّهَا جَائِزَةٌ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
شریح نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کے بارے فیصلہ فرمایا کہ وہ جائز ہے۔
وَحَدَّثَ النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمری جائز ہے۔“
قَالَ قَتَادَةُ: وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
قتادہ رحمہ اللہ نے بیان کیا، حسن رحمہ اللہ کہا: کرتے تھے: عمریٰ جائز ہے۔
قَالَ قَتَادَةُ: قَالَ الزُّهْرِيُّ: إِنَّمَا الْعُمْرَى أَنْ يَقُولَ هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ مِنْ بَعْدِهِ فَلِلَّذِي يَجْعَلُ شَرْطُهُ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
زہری رحمہ الله نے فرمایا: عمریٰ یہ ہے کہ وہ کہے کہ یہ اس کے لیے ہے اور اس کے بعد اس کی اولاد کے لیے ہے، پس اس کے لیے ہے جو اس کی شرط مقرر کرتا ہے۔
قَالَ: فَسُئِلَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جائز ہے۔“
فَقَالَ: الزُّهْرِيُّ كَانَ الْخُلَفَاءُ يَقْضُونَ بِهِ، قَالَ عَطَاءٌ: قَضَى بِهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ وَغَيْرُهُ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
زہری رحمہ الله نے فرمایا: خلفاء اس کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: عبدالملک بن مروان نے اس کا فیصلہ کیا۔
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ جائز ہے۔“