حدیث نمبر: 352
اَخْبَرَنَا عِیْسَی بْنُ یُوْنُسَ، نَا ابْنُ جُرَیْجٍ، اَخْبَرَنِی عُبَیْدُاللّٰهِ بْنُ اَبِیْ یَزِیْدَ، اَنَّهٗ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ: کُنْتُ فِیْمَنْ قَدِمَ رَسُوْلُ اللِّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی الثِّقْلِ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مزدلفہ کی رات) اپنے اہل خانہ کے جن افراد اور سامان کو (منیٰ) بھیج دیا تھا میں بھی ان میں شامل تھا۔
حدیث نمبر: 353
اَخْبَرَنَا قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ، وَاخْبَرَنِیْ عَطَاءٌ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَذِنَ لِلنَّاسِ فِی النُّزُوْلِ مِنْ جَمَعٍ اِلٰی مِنًی، آخِرَ اللَّیْلِ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
جناب عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو رات کے آخری حصے میں مزدلفہ سے منیٰ کی طرف کوچ کرنے کی اجازت دی۔ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو جبکہ وہ بچے تھے (رات ہی کو مزدلفہ سے) بھیج دیتے تھے حتیٰ کہ وہ انہیں فجر کی نماز منیٰ میں پڑھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 354
اَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ، وَاَخْبَرَنِیْ نَافِعٌ، اَنَّ ابْنَ عُمَرَ یَبْعَثُ بَنِیْهِ وَهُمْ صِبْیَان، حَتَّی یُصَلُّوْا بِهِمْ صَلَاةَ الصُّبْحِ بِمِنًی.
ترجمہ: محمد سرور گوہر
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو جبکہ وہ بچے تھے (رات ہی کو مزدلفہ سے) بھیج دیتے تھے حتیٰ کہ وہ انہیں فجر کی نماز منیٰ میں پڑھاتے تھے۔