حدیث نمبر: 929
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِهِ لَصَلَاةٌ فِی مَسْجِدِ الْمَدِینَةِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاۃٍ فِیمَا سِوَاهُ لَیْسَ الْکَعْبَةَ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مسجد مدینہ (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنا کعبہ (بیت اللہ) کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مسجد مدینہ (مسجد نبوی) میں ایک نماز پڑھنا کعبہ (بیت اللہ) کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:929]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:929]
فوائد:
:.... مذکورہ حدیث سے مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَلَّی فِیْ مَسْجِدٍ اَرْبَعِیْنَ صَلَوةً لَا تَفُوْتُهٗ صَلَوةٌ کُتِبَ لَهٗ بَرَاءَةٌ مِّنَ النَّارِ وَ بَرَاءَةٌ مِّنَ الْعَذَابِ وَ بَرَاءَةٌ مِّنَ النِّفَاقِ۔)) (مسند احمد: 3؍ 155).... ’’جو (مومن موحد) میری اس مسجد میں چالیس نمازیں پے در پے پڑھے کسی ایک نماز کا ناغہ نہ کرے تو وہ جہنم کی آگ و سزا اور نفاق سے بری ہوجاتا ہے۔‘‘

درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 929 سے ماخوذ ہے۔