حدیث نمبر: 924
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ فَانْتَهُوا)) .
حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الزهد / حدیث: 924
تخریج حدیث «»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
اسی (سابقہ ۳۹۳) سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کے ذکر کی طرف رک جاؤ۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:924]
فوائد:
ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا ذُکِّرْتُمْ بِاللّٰهِ فَانْتَهُوْا)) (سلسلة الصحیحة، رقم: 1319) .... ’’جب تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام پر وعظ ونصیحت کی جائے۔ تو باز آجاؤ۔‘‘
معلوم ہوا جس کو اللہ ذوالجلال کا واسطہ دیا جائے، اس کو اللہ ذوالجلال کی شان وعظمت کا خیال رکھتے ہوئے اگر اس کام سے رکنے کا یا کرنے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کو پورا کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 924 سے ماخوذ ہے۔