حدیث نمبر: 913
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وَهْبٌ، عَنْ اَیُّوْبَ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنْ عَلِیٍّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدِّی الْمُکَاتِبِ بِقَدْرٍ مَا اَدَّی.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”«مکاتب» کی (اگر وہ قتل ہو جائے) اسی قدر دیت ادا ہو گی جس قدر اس نے «مکاتبة» ادا کی ہو گی۔“