مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الديات— حدود اور دیتوں کا بیان
باب: جن حادثات پر دیت نہیں اور دفینے کا بیان
حدیث نمبر: 901
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو ان کا خون بہا نہیں، کنوئیں میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں، کان میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں، اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔“