مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الدعوات— دعاؤں کے فضائل و مسائل
باب: سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 832
أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، نا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ أَخَذَ لَكُمْ أَفْضَلَ الْكَلَامِ لَيْسَ مِنَ الْقُرْآنِ وَهُوَ مِنَ الْقُرْآنِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ)) .ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہارے لیے افضل کلام پسند فرمایا، قرآن میں سے نہیں جبکہ وہ قرآن کا حصہ ہے، «لا إله إلا الله، والله أكبر، وسبحان الله وبحمده، والحمد لله رب العالمين، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم»۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ نے تمہارے لیے افضل کلام پسند فرمایا ہے، قرآن میں سے نہیں جبکہ وہ قرآن کا حصہ ہے، ((لَا إِلَهَ إِلاَّ اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَکْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِہِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ))
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:832]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:832]
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم دوسری صحیح احادیث میں الگ الگ مذکورہ بالا کلمات کی فضیلت ثابت ہے۔ جیسا کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار کلمات سب سے افضل ہیں۔ جس کلمہ سے بھی شروع کرو کوئی حرج نہیں۔ ((سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَرُ۔)) (سنن ابن ماجة، رقم: 3811)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے ایک دن میں سو مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ‘‘ کہا، اس کی خطاؤں کو معاف کر دیا جاتا ہے، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ ‘‘(بخاري، کتاب الدعوات، باب فضل التسبیح، رقم: 6405)

درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 832 سے ماخوذ ہے۔