مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الدعوات— دعاؤں کے فضائل و مسائل
باب: شفاعتِ امت کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
حدیث نمبر: 818
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ فِي أُمَّتِهِ مُسْتَجَابٌ لَهُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَدَّخِرَ دَعْوَتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے حق میں اپنی امت کے لیے ایک دعا، مستحاب ہے، میں چاہتا ہوں کہ اگر اللہ نے چاہا تو میں اپنی دعا اپنی امت کے لیے یوم قیامت شفاعت کرنے کے لیے موخر کر دوں۔“