مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الاطعمة— کھانے سے متعلق احکام و مسائل
باب: جن برتنوں کے استعمال کی ممانعت تھی اس کا بیان
حدیث نمبر: 732
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مَالِكٌ وَهُوَ ابْنُ عُرْفُطَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ خَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی گھڑے، کدو سے بنے ہوئے برتن اور تارکول لگے برتن (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی گھڑے، کدو سے بنے ہوئے برتن اور تارکول لگے برتن (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:732]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:732]
فوائد:
جن برتنوں کا تذکرہ مذکورہ حدیث میں آیا ہے، ان کی ممانعت کی وجہ یہ تھی کہ عرب کے لوگ ان برتنوں میں شراب بناتے تھے تو جب شراب کی حرمت ہوئی، شریعت نے ساتھ ہی ان برتنوں سے بھی منع کردیا تاکہ ان برتنوں کی وجہ سے شراب کی خواہش پیدا نہ ہو۔ لیکن جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دلوں میں شراب کی نفرت اچھی طرح بیٹھ گئی تو ان برتنوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے سیّدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے تمہیں چند برتنوں کے استعمال سے منع کیا تھا، اب ان میں نبیذ بنا لیا کرو اور ہر نشہ آور مشروب سے پرہیز کرو۔‘‘ (مسلم، کتاب الجنائز، رقم: 977۔ سنن ابن ماجة، رقم: 3405)
نشہ آور مشروب خواہ سفید مٹکے میں ہو یا سبز میں، اس کا پینا حرام ہے اور اگر نبیذ نشہ آور نہ ہو تو وہ کسی بھی برتن میں ہو اس کا پینا جائز ہے۔ (تنقیح الرواة: 3؍ 222)

درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 732 سے ماخوذ ہے۔