مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الاطعمة— کھانے سے متعلق احکام و مسائل
باب: اسلام کے ابتدائی دور میں بھوک پیاس کا بیان
حدیث نمبر: 720
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: " كُنْتُ فِي أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَبَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرِ عَجْوَةٍ، فَجَعَلْنَا نَأْكُلُ السِّنِينَ مِنَ الْجُوعِ، وَجَعَلَ أَصْحَابُنَا إِذَا قَرَنَ أَحَدُهُمْ قَالَ لِصَاحِبِهِ: إِنِّي قَرَنْتُ فَاقْرِنُوا ".ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں اصحاب صفہ میں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف عجوہ کھجور بھیجی، اسے ہمارے درمیان جھکا دیا گیا، ہم بھوک کی وجہ سے دو دو کھجوریں کھانے لگے، جب ہم میں سے کوئی دو کھجوریں ملا کر کھاتا تو وہ اپنے ساتھی سے کہتا: میں نے دو کھجوریں ملائی ہیں پس تم بھی ملاؤ۔