مسند اسحاق بن راهويه
كتاب اللباس و الزينة— لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان
باب: ریشم اور سونا مردوں کے لیے حرام ہے
حدیث نمبر: 699
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ((نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ)) .ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:699]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:699]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے۔ ایک دوسری حدیث میں ہے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے۔ لیکن مردوں کے لیے حرام ہے۔‘‘ (طبرانی کبیر، رقم: 5125 اسناده صحیح)
معلوم ہوا کہ عورتیں سونا پہن سکتی ہیں، لیکن مردوں کے لیے یہ حرام ہے۔ مجبوری کے طور پر سونے کے دانت یا ناک لگوائی جا سکتی ہے، جیسا کہ عبدالرحمن بن طرفہ نے بیان کیا کہ معرکہ کلاب میں میرے دادا عرفجہ بن اسعد کی ناک کٹ گئی تھی تو انہوں نے چاندی کی بنوائی مگر اس میں بو پڑ گئی، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے سونے کی ناک بنوالی۔ (سنن ابي داود، رقم: 4232) امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس حدیث پر یہ باب باندھا ہے۔ (باب ماجاء فی ربط الاسنان بالذہب) دانتوں کو سونے سے بندھوانا بھی جائز ہے۔

درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 699 سے ماخوذ ہے۔