حدیث نمبر: 597
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا سُفْيَانُ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنِ الطُّفَاوِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ، وَلَا الرَّجُلُ الرَّجُلَ، وَلَا الْوَلَدُ الْوَلَدَ)) .
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت، عورت کے ساتھ، مرد، مرد کے ساتھ اور بچہ بچے کے ساتھ جسم ملا کر نہ لیٹیں۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب النكاح و الطلاق / حدیث: 597
تخریج حدیث «مسند احمد : 326 ، 447/2 . قال شعيب الارناوط . صحيح دون قوله ولا الوائد الوئد .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت، عورت کے ساتھ، مرد، مرد کے ساتھ اور بچہ بچے کے ساتھ جسم ملا کر نہ لیٹیں۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:597]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کا دوسری عورت اور مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ بے ستر ہو کر لیٹنا جائز نہیں ہے۔
صحیح مسلم میں ہے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مرد دوسرے مرد کے ستر کو نہ دیکھے اور نہ عورت دوسری عورت کے ستر کو دیکھے اور مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے اور نہ عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے۔‘‘ (مسلم، کتاب الحیض، رقم: 338)
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 597 سے ماخوذ ہے۔