حدیث نمبر: 578
أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَرَأْتُ فِي مُصْحَفِ عَائِشَةَ: ((فَمِنْهَا رَكُوبَتُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ)).
ترجمہ: محمد سرور گوہر

عروہ رحمہ اللہ نے بیان کیا: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مصحف میں سورہ یٰسین کی آیت «فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ» [36-يس:72] کو اس طرح پڑھا: «فَمِنْهَا رَكُوعَبُتُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ»۔

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب التفسير / حدیث: 578

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
C
تشریح:
 مذکورہ حدیث سے قرآن مجید کی مختلف قرآءتوں کا پتہ چلتا ہے۔یاد رہے کہ یہ قرآء تیں اُس وقت کے قبائل کی زبانیں تھیں جو قبیلہ جس لفظ کو جیسے یا جس لہجے میں ادا کرتا، قرآن مجید میں وارد لفظ کو بھی اُسی طرح پڑھتا۔ قراءاتِ متواترہ ثابت ثدہ ہیں جبکہ قراءاتِ شاذہ غیر ثابت شدہ ہیں۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 0 سے ماخوذ ہے۔