حدیث نمبر: 563
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ كَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ كَادَهُ اللَّهُ)) . قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: ((وَيَذُوبُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ)) .
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مدینہ والوں سے جنگ کرے گا، اللہ اس سے جنگ کرے گا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسی طرح پگھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الفضائل / حدیث: 563
تخریج حدیث «بخاري ، كتاب فضائل مدينه ، باب اثم من كا د اهل المدينة ، رقم : 1877 . مسلم ، كتاب الحج ، باب من الراد اهل المدينة . . . ، رقم : 1387 .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’جو مدینہ والوں سے جنگ کرے گا، اللہ اس سے جنگ کرے گا۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ اسی طرح پگھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:563]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے مدینہ منورہ کی اور وہاں کے رہنے والوں کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔ معلوم ہوا جس طرح حرمِ مکہ کا احترام کرنا لازمی ہے، اسی طرح مدنی حرم کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 563 سے ماخوذ ہے۔