مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الجهاد— جہاد کے فضائل و مسائل
باب: ہوا کے ذریعے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد
حدیث نمبر: 532
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نُصِرْتُ بِالصَّبَا، وَاُهْلِکَتْ عَادٌ بِالدَّبُوْر.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باد صبا کے ذریعے میری مدد کی گئی، جبکہ قوم عاد کو جانب مغرب سے آنے والی ہوا کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔“