حدیث نمبر: 53
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ)) .
ترجمہ: محمد سرور گوہر

اسی سند سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک ایک آدمی بھی لا الہٰ الا اللہ کا اقرار کرتا ہو گا یا وہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتا ہو گا تو قیامت قائم نہیں ہو گی۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الايمان / حدیث: 53
تخریج حدیث «ابن عدي ضعفا : 2092/6»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
اسی سند سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تک ایک آدمی بھی لا الہ الا اللہ کا اقرار کرتا ہوگا یا وہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتا ہوگا تو قیامت قائم نہیں ہوگی۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:53]
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم ایک دوسری صحیح حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ اللہ ذوالجلال اہل زمین میں سے بہترین لوگ اٹھا لیں گے اور کمینے لوگ باقی رہ جائیں گے جو نہ نیکی کو نیکی سمجھیں گے اور نہ برائی کو برائی سمجھیں گے۔ ‘‘ (مجمع الزوائد: 8؍ 25، رقم: 12606، اسنادہ صحیح)
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 53 سے ماخوذ ہے۔