حدیث نمبر: 511
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا الْيَهُودَ، وَحَتَّى يَقُولَ الْحَجَرُ وَرَاءَهُ الْيَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ هَذَا وَرَائِي يَهُودِيٌّ فَاقْتُلُوهُ ".
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہ ہو گی حتیٰ کہ تم یہود سے قتال کرو گے، یہاں تک کہ وہ پتھر کہے گا، جس کے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہو گا، اے مسلم! میرے پیچھے یہودی ہے، پس اسے قتل کر دو۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الجهاد / حدیث: 511
تخریج حدیث «بخاري ، كتاب الجهاد ، باب قتال اليهود ، رقم : 2926 . مسلم ، كتاب الفتن واشراط الساعة ، باب لا تقوم الساعة الخ ، رقم : 2922 .»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہ ہوگی حتیٰ کہ تم یہود سے قتال کرو گے، یہاں تک کہ وہ پتھر کہے گا: جس کے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہو گا اے مسلم! ہ میرے پیچھے یہودی ہے، پس اسے قتل کر دو۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:511]
فوائد:
مذکورہ حدیث میں مسلمانوں کو عظیم خوشخبری سنائی گئی ہے کہ تمہارے ہاتھوں سے یہودیوں کا عبرتناک انجام ہوگا: صحیح مسلم میں ہے کہ یہودی کسی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپ کر پناہ بھی لے گا تو وہ پتھر اور درخت پکار کر کہے گا، اے مسلمان! اے اللہ کے بندے!یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے آ اور اسے قتل کر دے۔ ((اِلَّا الْغَرْقَدَ فَاِنَّهٗ مِنْ شَجَرِ الْیَهُوْدِ)) (مسلم، کتاب الفتن، رقم: 2922).... ’’سوائے غرقد درخت کے کہ وہ یہودیوں کا درخت ہے۔‘‘ اور موجودہ زمانے میں یہودی اسرائیل میں غرقد درخت بکثرت لگا رہے ہیں۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 511 سے ماخوذ ہے۔