مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الهبة و فضلها— ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان
باب: اپنے ہبہ کو واپس لینے والے کی مثال
حدیث نمبر: 503
اَخْبَرَنَا الْمَلَائِیِّ، نَا مَنْدَلٌ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِذَا اُهْدِیَ لِاَحْدِکُمْ هَدْیَةً وَعِنْدَہٗ قَوْمٌ، فَهُمْ شُرَکَاءُ فِیْهَا.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کوئی ہدیہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ موجود ہوں، تو وہ بھی اس میں شریک ہیں۔“