مسند اسحاق بن راهويه
كتاب العتق و المكاتب— غلاموں کی آزادی اور مکاتب کا بیان
باب: ام ولد لونڈی کا بیان
حدیث نمبر: 483
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا شَرِیْكٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَیُّمَا اُمَّةٍ وَلَدَتْ مِنْ سَیِّدِهَا، فَهِیْ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِّنْهُ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی لونڈی اپنے مالک کی طرف سے بچے کو جنم دے تو وہ اس (مالک) کی وفات کے بعد آزاد ہو گی۔“