حدیث نمبر: 43
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((زِنَاءُ الْعَيْنَيْنِ النَّظَرُ، وَزِنَاءُ اللِّسَانِ النُّطْقُ، وَزِنَاءُ الْيَدِ الْبَطْشُ، وَزِنَاءُ الْبَطْنِ، وَزِنَا الرِّجْلِ الْمَشْيُ، وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ مَا تَمَّ أَوْ يُكَذِّبُهُ)) .ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے اور ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے اور پیٹ کا زنا، پاؤں کا زنا چلنا ہے، شرمگاہ تصدیق کرتی ہے یا اس کی تکذیب کرتی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے اور ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے اور پیٹ کا زنا، پاؤں کا زنا چلنا ہے، شرمگاہ تصدیق کرتی ہے یا اس کی تکذیب کرتی ہے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:43]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:43]
فوائد:
معلوم ہوا انسان کے اعضاء آنکھیں، زبان، ہاتھ اور پاؤں سے بھی زنا کا صدور ہوتا ہے۔ آنکھیں غیر محرم کو دیکھتی ہیں، زبان گفتگو کرتی ہے، ہاتھ غیر محرم کو چھوتے ہیں، پاؤں سے بندہ چل کر جاتا ہے آگے شرم گاہ زنا کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔
معلوم ہوا انسان کے اعضاء آنکھیں، زبان، ہاتھ اور پاؤں سے بھی زنا کا صدور ہوتا ہے۔ آنکھیں غیر محرم کو دیکھتی ہیں، زبان گفتگو کرتی ہے، ہاتھ غیر محرم کو چھوتے ہیں، پاؤں سے بندہ چل کر جاتا ہے آگے شرم گاہ زنا کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 43 سے ماخوذ ہے۔