مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المناسك— اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: سواری پر بیت اللہ کا طواف کرنا
حدیث نمبر: 393
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدُ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ، فَلَمَّا اَتٰی عَلَی الرُّکْنِ اَشَارَ اِلَیْهِ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب آپ رکن کے پاس آئے تو اس کی طرف اشارہ فرمایا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب آپ رکن کے پاس آئے تو اس کی طرف اشارہ فرمایا۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:393]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:393]
فوائد:
حجر اسود کو بوسہ دینا اس کی طرف صرف اشارہ کرنا جس چیز کے ساتھ اشارہ کیا ہو اسے بعد میں بوسہ دینا یہ تینوں طریقے درست ہیں۔
حجر اسود کو بوسہ دینا اس کی طرف صرف اشارہ کرنا جس چیز کے ساتھ اشارہ کیا ہو اسے بعد میں بوسہ دینا یہ تینوں طریقے درست ہیں۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 393 سے ماخوذ ہے۔