حدیث نمبر: 391
اَخْبَرَنَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ الزُّبَیْرِ، نَا الْحَجَّاجُ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِی الثَّوْبِ الْمَصْبُوْغِ لِلْمُحْرِمِ، مَا لَمْ یَکُنْ بِهٖ رِدْعٌ وَلَا نَفْضٌ.
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والے شخص کے لیے ایسا رنگ دار کپڑا پہننے کی اجازت دی ہے جس پر زعفران کا نشان ہو نہ اس کا رنگ اترا ہوا ہو۔

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب المناسك / حدیث: 391
تخریج حدیث «مسند احمد : 362/1 . قال شعيب الارناوط : حسن لغيره . مسند ابي يعلي ، رقم : 2579»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والے شخص کے لیے ایسا رنگ دار کپڑا پہننے کی اجازت دی ہے جس پر زعفران کا نشان ہو نہ اس کا رنگ اترا ہوا ہو۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:391]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا رنگ دار کپڑوں کی اجازت ہے بشرطیکہ زعفران کے نشانات اس پر نہ ہوں۔ لیکن سفید لباس پہننا زیادہ بہتر ہے۔ جیسا کہ سیّدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سفید کپڑے پہنا کرو، یہ سب سے زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہے اور انہی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔‘‘ (سنن نسائي، کتاب الزینة، باب الامر بلبس البیض من الثیاب)
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 391 سے ماخوذ ہے۔