مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المناسك— اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: ایامِ تشریق میں منی سے دور مکہ میں رات گزارنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 371
اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیِّ، نَا اَیُّوْبُ بْنُ یَسَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمْ یُرَخَّصْ لِاَحَدٍ اَنْ یَّبِیْتَ عَنْ مِنًی، اِلَّا لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلَبِ، مِنْ اَجْلِ سِقَایَتِهٖ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کسی (حاجی) کو منیٰ سے دور (مکہ میں) رات گزارنے کی اجازت نہیں دی گئی، سوائے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے، اور یہ ان کے حاجیوں کو پانی پلانے کی وجہ سے اجازت ملی تھی۔