مسند اسحاق بن راهويه
كتاب المناسك— اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانگی کا بیان
حدیث نمبر: 353
اَخْبَرَنَا قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ، وَاخْبَرَنِیْ عَطَاءٌ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَذِنَ لِلنَّاسِ فِی النُّزُوْلِ مِنْ جَمَعٍ اِلٰی مِنًی، آخِرَ اللَّیْلِ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
جناب عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو رات کے آخری حصے میں مزدلفہ سے منیٰ کی طرف کوچ کرنے کی اجازت دی۔ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو جبکہ وہ بچے تھے (رات ہی کو مزدلفہ سے) بھیج دیتے تھے حتیٰ کہ وہ انہیں فجر کی نماز منیٰ میں پڑھاتے تھے۔