حدیث نمبر: 322
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ: وَقَالَ ابْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ قَالَ: اُمِرُوْا اَنْ یَّکُوْنَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَیْتِ، اِلَّا الْمَرَاةَ الْحَائِضَ، فَاِنَّهٗ قَدْ رُخِّصَ لَهَا، اَوْ قَالَ: خُفِّفَ عَنْهَا.ترجمہ: محمد سرور گوہر
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:322]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:322]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حائضہ عورت کے لیے رخصت ہے کہ طوافِ وداع کیے بغیر جاسکتی ہے۔
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حائضہ عورت کے لیے رخصت ہے کہ طوافِ وداع کیے بغیر جاسکتی ہے۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 322 سے ماخوذ ہے۔