حدیث نمبر: 243
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ جَارِيَةً، كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، أَوْ رَجُلٌ فَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهُ، قَالُوا: قَدْ مَاتَ، قَالَ: أَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ؟ قَالُوا: إِنَّهُ قَالَ: ((فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ)).ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک لونڈی یا آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پایا تو آپ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا، انہوں نے عرض کیا: وہ تو فوت ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے متعلق مجھے مطلع کیوں نہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی قبر کے متعلق بتاؤ۔“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر آئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک لونڈی یا آدمی مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پایا تو آپ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا، انہوں نے عرض کیا: وہ تو فوت ہوگیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم نے اس کے متعلق مجھے مطلع کیوں نہ کیا؟‘‘ انہوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے اس کی قبر کے متعلق بتاؤ۔‘‘ پس آپ اس کی قبر پر آئے اور اس کی نماز جنازہ پڑھی۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:243]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:243]
فوائد:
سنن بیہقی میں ہے کہ اس صحابیہ کا نام ام محجن رضی اللہ عنہا تھا۔ (سنن کبری بیہقی: 4؍ 48)
معلوم ہوا امیر اور سربراہ کو اپنی رعایا کا خیال رکھنا چاہیے، اس سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ تعلق اور تواضع کا اثبات ہوتا ہے۔
دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آپ نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟‘‘ انہوں نے کہا: آپ دوپہر کو آرام فرما رہے تھے اور آپ روزے سے تھے تو ہمیں یہ بات اچھی نہ لگی کہ آپ کو تکلیف دیں۔ (سنن ابن ماجة، رقم: 1528)
معلوم ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے، اس سے چھوٹوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ بڑوں کے آرام کا خیال رکھیں۔ مذکورہ بالا حدیث سے مسجد کی صفائی کی بھی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ اس عمل کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر نماز جنازہ پڑھی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ نیک لوگوں کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہیے۔ معلوم ہوا کہ قبر پر جا کر نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے، لیکن نماز جنازہ کے علاوہ اور کوئی نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ جیسا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ساری زمین مسجد ہے سوائے قبرستان اور حمام کے۔‘‘ (سنن ترمذي، رقم: 317)
اور اسی طرح فرمایا: ’’قبروں کی طرف رخ کر کے نماز نہ پڑھو۔‘‘ (مسلم، رقم: 317)
اور قبر پر بھی اس طرح جنازہ پڑھنا ہے جس طرح عام پڑھا جاتا ہے۔

درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 243 سے ماخوذ ہے۔