مسند اسحاق بن راہویہ — حدیث نمبر 227
باب: نمازِ عیدین میں تمام خواتین کو عیدگاہ جانے کا حکم
حدیث نمبر: 227
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ مُصَرِّفٍ يُحَدِّثُ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، عَنْ أُخْتِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((وَجَبَ الْخُرُوجُ عَلَى كُلِّ ذَاتِ نِطَاقٍ)) ، يَعْنِي فِي الْعِيدَيْنِ.ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی بہن (عمرہ بنت رواحہ رضی اللہ عنہا) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر کمر بند باندھنے والی پر (عیدین میں عیدگاہ کی طرف) جانا واجب ہے۔“