مسند اسحاق بن راهويه
كتاب العيدين— عیدین کے احکام و مسائل
باب: نمازِ عیدین میں تمام خواتین کو عیدگاہ جانے کا حکم
حدیث نمبر: 223
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ ذَوَاتَ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ فَيَشْهَدْنَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ دَعْوَتَهُمْ وَصَلَاتَهُمْ، وَالْحُيَّضُ يَعْتَزِلْنَ الصَّلَاةَ)).ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عیدالفطر اور عید الاضحیٰ میں پردہ نشین جوان لڑکیوں اور حائضہ عورتوں کو (عید گاہ کی طرف) باہر نکالیں، وہ مسلمانوں کی دعاؤں اور نماز میں شریک ہوں، جبکہ حائضہ عورتیں نماز سے الگ رہیں۔