مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الطهارة— طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل
باب: بکری کا گوشت کھانے پر دوبارہ وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 110
أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ هِنْدَ بِنْتِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ عَمَّتِهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ((أَكَلَ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ)).ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ نے اپنی پھوپھی سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کی دستی کا گوشت کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ نے اپنی پھوپھی سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کی دستی کا گوشت کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:110]
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:110]
فوائد:
(1) معلوم ہوا بکری کا گوشت کھانا مسنون ہے۔
(2).... آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں۔
(1) معلوم ہوا بکری کا گوشت کھانا مسنون ہے۔
(2).... آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 110 سے ماخوذ ہے۔