حدیث نمبر: 100
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، وَمَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَنْثِرْ، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ)) .
ترجمہ: محمد سرور گوہر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے، اور جو ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کرے تو وہ طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے۔“

حوالہ حدیث مسند اسحاق بن راهويه / كتاب الطهارة / حدیث: 100
تخریج حدیث «مسلم ، باب الايتار اسنتشار والستجمار ، رقم : 298»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ عبدالشکور ترمذی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: ’’جو شخص وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے، اور جو ڈھیلوں کے ساتھ استنجا کرے تو وہ طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے۔‘‘
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:100]
فوائد:
دیکھئے فوائد نمبر 80؍325۔
درج بالا اقتباس مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 100 سے ماخوذ ہے۔