حدیث نمبر: 85
حَدَّثَنَا أَبُو شَرِيكٍ مَعْقِلُ بْنُ مَالِكٍ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ الأَصَمُّ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ، أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ "، وَقَدْ فَعَلَهُ ابْنُ عُمَرَ، وَأَنَا مَعَهُ .
حافظ محمد فہد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب جلدی سفر پر روانہ ہونا ہوتا تو مغرب کو موخر کرتے اور مغرب اور عشاء کو جمع کر لیتے۔ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بھی اسی طرح کیا جبکہ میں ان کے ساتھ تھا۔