حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ : سَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُنُبِ يُرِيدُ أَنْ يَنَامَ، قَالَ : " يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ " . وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ يَتَوَضَّأُ .
حافظ محمد فہد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنبی سے متعلق دریافت کیا جو سونا چاہتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نماز کے وضو کی طرح وضو کرے (اور سو جائے)۔“ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب (حالت جنابت میں) کھانا تناول کرنا چاہتے تو وضو کر لیتے تھے۔