حدیث نمبر: 280
أَخْبَرَنِي أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، أَنَّ رَجُلا أَخْبرَهُ، عَنْ أَبِيهِ يَحْيَى، أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: " فِي الْفِتْنَةِ، لا تَرَوْنَ الْقَتْلَ شَيْئًا " . ¤ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
محمد بن یحییٰ بن حیان نے بیان کیا کہ بے شک ایک آدمی نے اسے اس کے والد یحییٰ سے بیان کیا کہ بے شک وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے فرمایا: تم فتنے میں قتل کو کوئی چیز نہیں سمجھتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”دو آدمی، ایک کو چھوڑ کر، باہم سرگوشی نہ کریں۔“