حدیث نمبر: 191
أنا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ، فَمَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَقضِيَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَضَائِهِ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بے شک سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نذر کے بارے فتویٰ طلب کیا جو ان کی ماں پر تھی اور وہ اسے پورا کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گئی تھیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسے پورا کرنے کا حکم دیا۔