حدیث نمبر: 184
أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعَ عُمَرَ، يَقُولُ : وَأَبِيكَ، فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ " قَالَ عُمَرُ : فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بَعْدُ بِهَا ذَاكِرًا وَلا آثِرًا .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: تیرے باپ کی قسم! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تم کو منع کرتا ہے کہ تم اپنے باپوں کی قسمیں اٹھاؤ۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! پھر میں نے وہ (آباء کی) قسم نہ اٹھائی، جان بوجھ کر نہ حکایت کرتے ہوئے۔