حدیث نمبر: 181
أنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَ عُمَرَ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ، فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، وَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَسْكُتْ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو پایا اور وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تمہیں منع کرتا ہے کہ تم اپنے آباؤ اجداد کی قسمیں اٹھائیں، تو جو کوئی قسم اٹھانے والا ہو، وہ اللہ کی قسم اٹھائے یا خاموش رہے۔“