حدیث نمبر: 169
عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، نا أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمُقْعَدٍ كَانَ يَكُونُ عِنْدَ دَارِ أُمِّ سَعْدٍ فَاعْتَرَفَ، فَقَالَ : " اجْلِدُوهُ بِأَثْكَالِ عَذْقِ النَّخْلِ " يَعْنِي عُرُوقَ النَّخْلِ .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اپاہج شخص کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سعد رضی اللہ عنہ کے کھلیانوں (پھلوں کو جمع کرنے کی جگہ) کے پاس تھے۔ اس نے (زنا کا) اعتراف کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کھجور کا خوشہ مارو۔“ یعنی کھجور کی شاخوں والی ٹہنیاں۔