حدیث نمبر: 114
عَنْ هِشَامٍ، سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَذْكُرُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةً قَدْ دَعَا بِهَا، وَإِنِّي اسْتَخْبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر نبی کے لیے ایک دعا ہے جو قبول کی جانے والی ہے، یقیناً وہ اس کے ساتھ دعا کر چکا ہے اور بے شک میں نے قیامت والے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے اپنی دعا کو چھپا رکھا ہے۔“