حدیث نمبر: 95
عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ "، وَكَانَ إِذَا ذَكَرَ السَّاعَةَ احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، وَعَلا صَوْتُهُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور قیامت ان دو کی طرح بھیجے گئے ہیں۔“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار سرخ ہو جاتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز بلند ہو جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ تیز ہو جاتا، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر سے ڈرا رہے ہوں۔ ”وہ صبح تم پر حملہ کر دے گا، وہ شام کو تم پر دھاوا بول دے گا۔“