حدیث نمبر: 93
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ : " مَا أَعْرِفُ مِنْكُمْ شَيْئًا كُنْتُ أَعْهَدُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ قَوْلُكُمْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ "، قُلْنَا : يَا أَبَا حَمْزَةَ الصَّلاةَ ؟ قَالَ : " قَدْ صَلَّيْتُمْ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، أَوَ كَانَتْ تِلْكَ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ : عَلَى أَنِّي لَمْ أَرَ زَمَانًا خَيْرًا لِلْعَامِلِ مِنْ زَمَانِكُمْ هَذَا " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں تمہارے اندر کسی چیز کو نہیں پہچانتا، جس سے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں واقف تھا، سوائے تمہارے قول ’لا اله الا اللّٰه‘ کے۔ ہم نے کہا کہ اور نہ ہی نماز، اے ابوحمزہ!؟ فرمایا: تحقیق تم نے سورج غروب ہونے کے بعد نماز (عصر) پڑھی ہے، کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ہوا کرتی تھی؟ پھر فرمایا کہ اس کے باوجود کہ میں نے کوئی زمانہ نہیں دیکھا جو عمل کرنے والے کے لیے تمہارے اس زمانے سے بہتر ہو۔