حدیث نمبر: 45
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ : " مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلا حَفَّتْهُمُ الْمَلائِكَةُ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ، وَتَغَشَّتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَذَكَرَهُمُ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ بھی اکٹھے ہو کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو ضرور انہیں فرشتے گھیر لیتے ہیں، ان پر خوب سکینت اترتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ ان کا ذکر ان میں کرتا ہے، جو اس کے پاس ہیں۔“ یعنی فرشتے۔