حدیث نمبر: 30
عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، سَمِعَهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ : " ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلاوَةَ الإِيمَانِ : مَنْ أَحَبَّ الْمَرْءَ لا يُحِبُّهُ إِلا لِلَّهِ، وَمَنْ كَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَمَنْ كَانَ يُقْذَفُ فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں جس میں ہوئیں وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس پا لے گا، جو کسی آدمی سے محبت کرے، تو اس سے صرف اللہ کے لیے محبت کرتا ہے اور وہ شخص کہ اسے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سوا سب سے زیادہ پسند ہوں اور وہ شخص کہ جسے آگ میں پھینکا جانا، کفر میں لوٹنے سے زیادہ پسند ہو، اس کے بعد کہ اللہ نے اسے اس سے بچا لیا۔“