حدیث نمبر: 2
عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُمْ ذَكَرُوا عِنْدَ َرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا، فَقَالُوا : لا يَأْكُلُ حَتَّى يُطْعَمَ، وَلا يَرْحَلَ حَتَّى يُرْحَلَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْتَبْتُمُوهُ "، فَقَالُوا : إِنَّمَا حَدَّثَنَا مَا فِيهِ، قَالَ : " فَحَسْبُكَ إِذَا ذَكَرْتَ أَخَاكَ بِمَا فِيهِ " .
ترجمہ:جناب یاسر عرفات
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں (صحابہ رضی اللہ عنہم) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کا ذکر کیا اور کہا کہ (کوئی) نہیں کھاتا، یہاں تک کہ وہ کھا لے اور وہ کوچ نہیں کرتا، یہاں تک کہ اس کے لیے سفر کیا جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی غیبت کی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو وہی (عیب) بیان کیا جو اس میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نے وہ (عیب) بیان کر دیا جو تمہارے بھائی میں ہے تو یہی تجھے (گناہ گار بنانے کے لیے) کافی ہے۔“