کتب حدیثمسند الحميديابوابباب: حدیث نمبر 1337
حدیث نمبر: 1337
1337 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا صَالِحُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: وَكَانَ خَيْرًا مِنْ أَبِيهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " قَالُوا لِرَجُلٍ: تَعَرَّفْ عَلَيْنَا، قَالَ: إِنَّمَا عِرِّيفُكُمْ الْأَهْيَسُ، الْأَلْيَسُ، الْأَطْلَسُ، الْمُكِدُّ، الْمِلْحَسُ، الَّذِي إِذَا قِيلَ لَهُ: هَا، انْتَهَشَ، وَإِذَا قِيلَ لَهُ: هَاتِ، حَبَسَ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
امام شعبی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک صاحب سے کہا: آپ (حکمرانوں کے پاس) ہمارے نمائندے بن جائیں، تو وہ صاحب بولے: تمہارا نمائندہ وہ شخص بنے گا، جسے اپنی آمدن کی فکر ہو گی جو اپنے گھر کو نہیں چھوڑے گا، اور جو چور ہو گا جو بخیل ہو گا، اور جو اتنا لالچی ہو گا کہ جو ملے اسے حاصل کر لے جس کی یہ حالت ہو گی کہ جب اسے کہا جائے یہ لو، تو وہ دانتوں کے ذریعے نوچ لے گا، اور جب اسے کہا جائے گا لے کر آؤ، تو وہ اس چیز کو روک لے گا (یعنی لے کر نہیں آئے گا)۔
حوالہ حدیث مسند الحميدي / حدیث: 1337
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح إلى شعبي، وهو موقوف عليه، وأخرجه الحميدي فى «مسنده» برقم: 1337، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2167»