حدیث نمبر: 1335
1335 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ نُبَيْحًا الْعَنَزَيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: «أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقَتْلَي قَتْلَي أُحُدٍ، أَنْ يُرَدُّوا إِلَي مَضَاجِعِهِمْ مَنْ نُقِلَ مِنْهُمْ»
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ احد کے شہداء کے بارے میں یہ حکم دیا تھا کہ انہیں اسی جگہ واپس لایا جائے جہاں انہیں شہید کیا گیا تھا، حالانکہ ان میں سے کچھ افراد کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا۔