حدیث نمبر: 1280
1280 - قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْحُمَيْدِيُّ: " وَلَمْ يَسْمَعْهُ سُفْيَانُ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: ثنا عَمْرٌو، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: وَكَانَ فِينَا رَجُلٌ، فَلَمَّا اشْتَدَّ الْجُوعُ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ، ثُمَّ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ، ثُمَّ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ، ثُمَّ نَهَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ "
اردو ترجمہ مسند الحمیدی
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمارے درمیان ایک شخص موجود تھا، جب بھوک شدید ہو گئی تو اس نے تین اونٹ ذبح کر دیے، پھر تین اونٹ ذبح کیے، پھر تین اونٹ ذبح کیے، پھر سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔